اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اپنے اس عزم پر قائم رہے گا،
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک میں قیام امن کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرےگا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے اور ہم نے دہشتگرد گروہ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، انہوں نے مزید کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور توانائی سمیت دیگر تمام شعبوں میں نجی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت نجی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغان صدر کے دورے کے منتظر ہیں، مستحکم افغانستان کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے پاک افغان تعاون نہایت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲